پاکستان میں فرانس کیلیے ٹکٹوں کی بکنگ کا بائیکاٹ کر دیا گیا

46

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں فرانس کیلیے ٹکٹوں کی بکنگ کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، مسلمانوں کیخلاف کریک ڈائون اور فرانسیسی حکومت کے شرمناک رویے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں فرانس کی مصنوعات
کے مکمل بائیکاٹ کی مہم مزید زور پکڑ گئی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیر کے روز جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فرانس کی ٹکٹنگ اور ٹورز کے مکمل بائیکاٹ کر دیا گیا ہے۔ حضورﷺکی ناموس سب سے بڑھ کر عزیز ہے، آج سے فرانس کی ٹکٹنگ، ٹورز اور فرانس کیلیے ہر قسم کی ویزہ پالیسی کا بھی بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ پاکستان ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ فرانس کی تمام مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کو یقینی بنایا جائے۔فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان کے خلاف مسلم ممالک سراپا احتجاج ہیں۔ دنیا بھر میں نبی ﷺ کی محبت میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔ مسلم ممالک کے ساتھ فرانس کی 100 ارب ڈالر کی تجارت خطرے میں پڑ گئی، جس سے فرانسیسی حکومت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔