کوئٹہ ،روٹی کی قیمت 30 روپے سے کم قبول نہیں،رضا محمد

50

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)ر وٹی کی قیمت پر نان بائیوں میں ڈیڈ لاک کی وجہ سے کوئٹہ میں گزشتہ بارہ دنوں سے نان بائی ہڑتال پر ہیں اور شہر کے بیشتر تندور بند ہیں۔ بلوچستان حکومت کی پرائس کنٹرول کمیٹی نے روٹی کا نیا نرخ نامہ جاری کرتے ہوئے 250گرام روٹی کی قیمت 20روپے مقرر کردی ہے۔ تاہم تندورایسوسی ایشن نے نیا نرخ نامہ مسترد کردیا۔ صدر تندور ایسوسی ایشن رضا محمد کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گندم کی قلت اور مہنگائی کی وجہ سے سو کلو آٹے کی بوری چار ہزار پانچ سو سے بڑھ کر سات ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے اس مہنگائی میں بیس روپے کی روٹی بیچنا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت تیس روپے سے کم قبول نہیں۔