کندھکوٹ، تین ماہ قبل اغوا ہونے والا شخص پولیس کارروائی میںبازیاب

52

کندھکوٹ (رپورٹ : خادم حسین بلوچ) پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب۔ تین ماہ قبل احسان نندوانی کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا، ایس ایس پی امجد شیخ کی ہدایات پر مغوی کی بازیابی کے لیے تھانہ اے سیکشن ایس ایچ او گہنور خان مہر اور ان کی ٹیم نے مؤثر حکمت عملی کے ساتھ اغوا کاروں کا محاصرہ کر رکھا تھا۔ اغوا کار پولیس کے دباؤ میں آکر مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔