کوئٹہ ،نصیرآباد میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2افراد قتل

48

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دوافراد کو قتل کردیے گئے ،جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود تحصیل تمبو کے علاقہ مگسی شاخ کے ایک نواحی گاؤں میں عظمت خان نامی نوجوان نے مبینہ طور پر اپنی 18 سالہ بہن خ اور 22 سالہ نوجوان عبدالصمد کو سیاہ کاری کے شبے میں فائر کر کے قتل کردیا ۔ جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں ڈویژنل اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیں۔جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔