آسٹریا: یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

165

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں.

ویانا پولیس چیف کے مطابق وسطی ویانا میں مسلح افراد نے 6 مقامات پر رات گئے حملہ کیا، مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس آفسر سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں ایک خاتون سمیت 4 شہری ہلاک اور ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا تاہم حملے میں ہلاک دہشتگرد کی شناخت ظاہر نہیں کرسکتے.

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ایک ریستوران میں کئی افراد کو یرغمال بھی بنائے رکھا، فائرنگ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ سڑکوں پر بھاری پولیس کی نفری تعینات کردی گئی.

دوسری جانب آسٹریا کے چانسلر نے ویانا میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، پولیس دہشت گرد حملے کے منصوبہ سازوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گی جبکہ حملہ آوروں سےنمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے.

یواین جنرل سیکریٹری انتونیو گوئتریس سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے سربراہان نے دہشگردی کے واقعہ پر آسٹریا حکومت سے اظہار یکجہتی کی.

فرانسیسی صدر میکرون نے ویانا حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا یورپ ہے، دشمنوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کا کس سے سامنا ہے، ویانا حملے کے بعد ہم کچھ بھی قبول نہیں کریں گے اور آسٹریا کےعوام کی پریشانیوں اوردکھ میں شریک ہیں.