کوروناوبا کے دوران خلا بازوں کی زمین پر واپسی

208

خلا میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر مہینے گزارنے اور کام کرنے کے بعد، ناسا کے خلاباز کرس کیسیڈی اور روسی ایوان ویگنر اور اناطولی ایوانشین حالیہ دنوں میں زمین پر لوٹ آئے ہیں۔

ان تینوں خلابازوں نے اپریل میں خلائی میشن کا آغاز کیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کوویڈ – 19 کو عالمی وبا قرار دیے جانے کے صرف ہفتوں بعد ہی اس مشن کو خلاء میں روانہ کیا گیا تھا۔

اخلائی سفر پر جانے سے پہلے کیسیڈی نے ایسوسی ایٹ پریس کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری زندگی کا یہ دن پاقی دنوں کی طرح نہیں ہے۔ ہم کو خلائی سفر پر جانے سے پہلے کورونا وبا کے باعث سیلف آئسولیٹ رکھا گیا ہے۔