دنیا بھر میں کورونا کی تازہ صورتحال

170

دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 4 کروڑ 73 لاکھ 26  ہزار 715 افراد متاثر، 12 لاکھ 11 ہزار 421 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کروڑ 40 لاکھ 35 ہزار 878 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس کے کیس96 لاکھ کے قریب پہنچ گئے۔ امریکا میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ریاست ٹیکساس میں ہے۔

فرانس میں پہلی مرتبہ24 گھنٹوں میں  52 ہزارسے زائدنئےکوروناکیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا کیسزبڑھنے پرسوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

ایک ساتھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پاناما کے صدرآئسولیشن میں چلے گئے۔

بھارت میں ایک دن  میں کورونا کے 38 ہزار310 کیس رپورٹ ہوئے، بھارت میں  24 گھنٹوں میں کورونا سے 490 اموات ہوئیں جب کہ کورونا کیسز 82 لاکھ67 ہزار اور  اموات 1 لاکھ23 ہزار ہوگئیں۔

اسپین میں ایک روزمیں اب تک کےسب سےزیادہ کوروناکیسزسامنےآگئے۔اسپین میں کورونامتاثرین کی تعداد13لاکھ 13ہزارسےزیادہ،ہلاکتیں 36ہزارسےزیادہ ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 260 جبکہ 6,849 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 13,965 ہوگئی.