اسرائیلی جیلوں میں قید درجنوں فلسطینی کوروناوائرس کا شکار

183

اسرائیلی حراستی مراکز میں فلسطینی قیدی بنیادی حفاظتی سہولیات کی عدم دستیابی کا شکار ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں درجنوں فلسطینی قیدیوں کا کوروناوائرس ٹیسٹ بھی مثبت آچکا ہے۔

فلسطینی انسانی حقوق تنظیم نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی صحت سے متعلق صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید درجن قیدیوں کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب بھی جیلوں کی انتظامیہ قیدیوں کو صحت سے متعلق بنیادی سہولیات فراہم نہیں کررہی۔

سوسائٹی برائے فلسطینی قیدی (پی پی ایس) نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حال ہی میں متاثرہ قیدیوں کو شمالی اسرائیل کی گلبوہ جیل کے سیکشن 3 میں رکھا جارہا ہے جہاں پہلے ہی سے کوروناوائرس سے متاثر قیدی موجود ہیں۔ کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد ہمارے لگائے گئے اندازے سے بھی کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔