کھجوریں، چینی کا بہترین متبادل

288

متعدد اقسام کی کھجوریں دنیا میں پائی جاتی ہیں جن میں کم شیرینی اور سخت سے لے کر نرم اور رسیلی والی کھجوریں شامل ہیں۔

کھجوروں کو چینی کے متبادل کے طور پر کھانوں یا مشروبات میں استعمال کرنا انتہائی فائدے کا باعث ہے۔ میدجول کٓھجور شاید دنیا میں سب سے زیادہ عام اور زیادہ استعمال کی جانے والی کھجور ہے۔ یہ کھجور دوسروں کے مقابلے میں نرم ہوتی ہیں۔ انہیں باآسانی ہے کیک، بسکٹ میں چینی کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ڈیگلٹ کھجوریں خشک اور کم میٹھی ہوتی ہیں۔ یہ مختلف کھانوں کی اشیاء میں استعمال ہوتی ہیں چونکہ ان کی کھالیں خشک ہونے کی وجہ سے سخت ہوتی ہیں اسلیئے انہیں استعمال کرنے سے پہلے پانی میں بھگونا لازمی ہے۔