کویتی ڈاکٹر کا کوویڈ19 کا طریقہ علاج دریافت کرنے کا دعویٰ

270

کویت کے نوجوان محقق اور ماہرسمیات(وائرولوجسٹ) نے کوویڈ19 کا نیا طریقہ علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ڈاکٹر المسعود نے کہا کہ وہ اپنے سپروائزر کے ساتھ کوویڈ19 وائرس کےمنتقل ہونے اور جسم کے خلیوں میں چھپنے سے روکنے کے علاج سے متعلق ایک ڈاکٹریٹ پروگرام میں کام کر رہے ہیں تاکہ مزاحمت کی صورت میں  اس کا مدافعتی نظام سامنے آجائے۔

المسعود نے زور دے کر کہا کہ وہ ابتدائی نتائج پر پہنچ چکے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ طریقہ علاج ایک سے دو ماہ میں سب کے سامنے آ جائے گا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ جس دوا پر وہ کام کر رہے ہیں وہ وائرس کو خلیوں میں چھپانے کے قابل نہیں بنائے گا ، جس سے اس کا مدافعتی نظام سامنے آجائے گا  جو اس کے خلاف مزاحمت کرے گا۔

فلو اور اسی طرح کے وائرس کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہےجس کا جسم خود علاج کرتا ہے۔