پودینے کا قہوہ، انتہائی صحت بخش مشروب

301

پودینے کی چائے دنیا میں جڑی بوٹیوں سے بنی چائے میں سب سے زیادہ پی جانے والی چائے ہے۔

پودینے کی چائے نظام ہاضمہ کیلئے انتہائی مفید ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈینٹ، کینسر کیخلاف لڑنے والے اجزاء اور جراثیم مخالف مادے پائے جاتے ہیں۔

متعدد مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ پودینا بیٹ سے متعلق کئی امراض جیسے، متلی، بدہضمی اور درد کو بھی دور کرتا ہے۔ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ پودینے کا تیل چھوٹی آنت، بڑی آنت اور غذائی نالی کے لحاظ سے کافی صحت بخش ہے۔