راولپنڈی: قومی ٹیم کے خلاف زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹڈیم میں آج 12 بجے کھیلا جائے گا.
قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں فخرزمان ،خوشدل شاہ ،وہاب ریاض اورمحمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے.
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو بیٹنگ کرتے، ہم مختلف کمبی نیشن ٹرائی کرنا چاہتے ہیں، ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ کس کمبی نیشن کےساتھ ہم کہاں جاسکتے ہیں.