ترکی زلزلہ: 91 گھنٹے بعد 4 سالہ بچی ملبے سے معجزانہ طور پر برآمد

165

ترکی میں زلزلے کے باعث ملبے سے چار سالہ بچی عائلہ کو 91 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں جمعے کے روز آنے والے 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں زمین بوس ہونے والی عمارات میں سے 4 سالہ بچی عائلہ کو 91 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا ہے.

واضح رہے کہ ترکی کے شہر ازمیر میں جمعے کے روز 7.0 شدت کے زلزلے سے اب تک 98 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہو کر کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔

ترکی کے شہر ازمیر میں آنے والے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، اب تک 129 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا جا چکا ہے جبکہ 1 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے.