کنٹرول لائن: بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے شہری زخمی

59

راولپنڈی/ اسلام آباد (اے پی پی/ صباح نیوز) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے باگسر سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ، 45 سالہ شخص زخمی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس پر بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزیوں پر شدید احتجاج کیا ہے اور بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔