کیا وہ لوگ جنہوں نے برائیوں کا ارتکاب کیا ہے یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ ہم اْنہیں اور ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو ایک جیسا کر دیں گے کہ ان کا جینا اور مرنا یکساں ہو جائے؟ بہت بْرے حکم ہیں جو یہ لوگ لگاتے ہیں۔ اللہ نے تو آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے اور اس لیے کیا ہے کہ ہر متنفس کو اْس کی کمائی کا بدلہ دیا جائے لوگوں پر ظلم ہرگز نہ کیا جائے گا۔(سورۃ الجاثیہ: 21تا22)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مؤمن اپنے گناہ کو ایسا محسوس کرتا ہے جیسے وہ کسی پہاڑی کے نیچے بیٹھا ہو اور ڈرتا ہے کہ کہیں وہ اس پر گر نہ جائے اور بدکار گناہوں کو ناک پر بیٹھنے والی مکھی کی طرح ہلکا سمجھتا ہے جب وہ اسے اڑاتا ہے تو اڑ جاتی ہے۔ (بخاری)