۔60 برس میں پاکستانی زرعی شعبے کے حصے میں 14.4 فیصد کمی

78

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ 59 سال کے دوران قومی معیشت کے اہم ستون زرعی شعبے کا ملکی معیشت میں حصہ 14.4 فیصد کم ہوگیا ہے جبکہ معیشت میں خدمات کے شعبے کے حصے میں 12.8 فیصد جبکہ صنعتی شعبے کے حصے میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 1960ء کی دہائی میں خدمات کے شعبے کا مجموعی قومی معیشت میں حصہ 44.5 فیصد جبکہ صنعت کا 17.7 فیصد اور زراعت کا حصہ 37.8 فیصد تھا۔ 2010ء تا
2019ء کے دوران پاکستان کی مجموعی قومی معیشت میں خدمات کے شعبے کا حصہ 57.3 فیصد جبکہ صنعتی شعبے کا حصہ 19.3 فیصد اور زرعی شعبے کا حصہ 23.4 فیصد رہا ہے۔ اس طرح گزشتہ تقریباً 60 سال کے عرصے کے دوران مجموعی قومی معیشت میں خدمات کے شعبے کے حصے میں 12.8 فیصد اور صنعتی شعبے کے حصے میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب زرعی شعبے کے حصے میں اس عرصے کے دوران 14.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔