کراچی دنیا کا بدترین ٹرانسپورٹ رکھنے والا شہر قرار

95

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی نے دنیا کی بدترین ٹرانسپورٹ رکھنے والے شہر کا بین الاقوامی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ عالمی جریدے بلوم برگ نے کراچی کو بدترین پبلک ٹرانسپورٹ رکھنے والا شہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو نصف ریونیو کماکر دینے والا شہر کراچی سیاسی طور پر یتیم ہوچکا ہے جبکہ42 فیصد آبادی کو عشروں پرانی بسوں پر ہی انحصار کرنا پڑتا ہے‘ کراچی والے کھٹارہ بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں‘سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں‘ 15سال سے کراچی
سرکلر ریلوے کا نظام بحال نہیں ہو پا رہا۔رپورٹ کے مطابق کراچی ایسا شہر ہے جس کے مسائل حل کرنے کا کوئی ذمے دار ہی نہیں ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے 10 سال بعد کراچی میں 10بسیں چلائیں، وہ بھی بند کردیں۔ پیپلز بس سروس کے آغاز پر سندھ حکومت نے بسوں کی تعداد 30 تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ سال پیپلز بس سروس کے تحت چلائی جانے والی تمام بسیں سڑکوں سے غائب ہوگئیں۔خیال رہے کہ شہر میں گرین بس سروس منصوبہ بھی تاحال زیر التوا ہے۔