ٹیوشن فیس کی جگہ ناریل وصول کرنے کا انوکھا فیصلہ

185

انڈونیشیا کے ایک کالج نے کوروناوائرس وبا کے دوران معاشی مسائل سے دوچار طلباء کو اپنی فیس کی جگہ ناریل بطور رقم ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی میں وینس ون ٹوؤرزم اکیڈمی نے کہا ہے کہ مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے طلباء کو ادارے کو ناریل دے کر اپنی ٹیوشن اور دیگر فیس ادا کرنے کی اجازت ہوگی، جس سے اسکول اپنی آمدنی کے مسائل کو پورا کرنے کیلئے تیل حاصل کرے گا۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ طلباء مرنگا اور گٹو کولا کے پتے بھی دے سکتے ہیں جو ہربل صابن کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔