امریکی ہیلتھ افیئرز میں کیئے گئے ایک تجزیے سے انکشاف ہوا ہے کہ سال 2016 اور 2019 کے درمیان ہیلتھ انشورنس سے محروم افراد کی تعداد میں تقریبا 20 لاکھ 3 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں امریکہ میں 25،180 افراد کی موت صرف ہیلتھ انشورنس نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کوروناوائرس وبا سے قبل ہی امریکہ میں ہیلتھ انشورنس کی پالیسیوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوچکی تھی۔
امریکی کمیونٹٰی سروے کی جانب سے تین سروے کیے گئے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے 3 سالوں میں انشورنس کی شرح میں حیران کن حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔