مغربی کنارے میں اسرائیلی دہشتگردی جاری، مزید فلسطینی گھر مسمار

187

صیہونی دہشتگردوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر ظلم وستم ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ فلسطینیوں کے مزید 11 مکانات مسمار کرد‏یے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطاق مغربی کنارے میں اسرائیلی اہلکاروں نے غیر قانون گھر بنائے جانے کے بہانے درجنوں رہائشی مکانات کو مسمار کیا ہے۔

مقامی شعبہ تعمیراتی ادارے کے ڈائریکٹر معتز بشارات نے کہا کہ اسرائیلی اہلکاروں نے اس بار طوباس شہر کے ایک علاقے سے داخل ہو کر مکانات کو مسمار کیا ہے۔

واضح رہے کہ متاثرہ علاقے میں درجنوں فلسطینی گھرانے آباد ہیں جو کہ کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔