ایف پی سی سی آئی اور ایف آئی ای ایس پی مابین ایم او یو پر دستخط

230

کرا چی

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) اور فیڈریشن آف انڈسٹریز آف اسٹیٹ آف ساو¿ پالو (ایف آئی ای ایس پی) نے پاکستان اور برازیل کے مابین معاشی تعلقات میں نئے شعبوں کی تلاش کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔برازیل میں پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان میں برازیلی میں سفارتخانہ کے زیر اہتمام ایک ورچوئل اجلاس میں شیخ سلطان رحمان نائب صدر ایف پی سی سی آئی اور ڈاکٹر الیاس میگوئل نائب صدر ایف آئی ای ایس پی نے معاہدے پر دستخط کیے۔مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے شیخ سلطان رحمان نائب صدرایف پی سی سی آئی نے باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر تجارتی تعلقات میں اضافے اور مختلف ممکنہ شعبوں خصوصا ً ماہی گیری ، سیاحت ، تعمیرات ، وغیرہ میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور ایف آئی ای ایس پی کے مابین ایم او یو اہم ثابت ہوگا اور ہمارے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو نئی شکل دے گا۔ انہوں نے تجارت کے کم حجم پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ پاکستان اور برازیل خوشگوار دوستانہ تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

لیکن دوطرفہ تجارت کا حجم ہمارے دوطرفہ تعلقات کی گہرائی کی عکاسی نہیں کرتا ہے اور صرف کچھ مصنوعات تک محدود ہے۔شیخ سلطان رحمان نے آگاہ کیا کہ موجودہ دوطرفہ تجارت کا حجم 663 ملین امریکی ڈالر ہے جس میں پاکستان کی برآمدات صرف 79 ملین امریکی ڈالر ہے جو کہ قابل ذکر نہیں ہے۔ جبکہ برازیل سے ہماری درآمدات 584 ملین امریکی ڈالرہیں لہذا تجارت کا توازن برازیل کے حق میں 505 ملین امریکی ڈالر کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کا ایک بنیادی مقصد پاکستان اور برازیل کے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو متاثر کرنے والی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔نائب صدر شیخ سلطان رحمان نے امید کا اظہار کیا کہ بدلتی ہوئی مارکیٹ کی حرکیات سے دو اہم ممالک کے مابین ہونے والا یہ معاہدہ تجارت میں توسیع کے ذریعہ معاشی خوشحالی لائے گا۔ایف پی سی سی آئی اور ایف آئی ای ایس پی کے مابین ایم او یو پر دستخط کی تقریب کا مشاہدہ برازیل میں پاکستان کے سفیر احمد حسین ڈیو،برازیل کے سفیر اویلیانٹو ویرا، پاکستان تجارت و سرمایہ کاری کے مشیر وقاص عالم، نائب صدر ایف آئی ای ایس پی ڈاکٹر الیاس میگول ہداد، برازیل کے کمرشل کونسلر ایڈریانا پریرا، نائب صدر ایف پی سی سی آئی خرم اعجاز، سابق صدر ایف پی سی سی آئی زکریا عثمان ، میاں ناصر حیات مگو ں، حاجی غنی عثمان اور لیاقت شیخ نے کیا۔