امریکی شعبدہ گر نے جگلنگ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

204

گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے میں مہارت رکھنے والے امریکی ریاست آئیڈاہو کے رہائشی ڈیوڈ نے جگلنگ (3 یا اس سے زائد گیندوں کو اچھال کر پکڑنے کا کرتب) کا اپنا ہی سابق ریکارڈ توڑ ڈالا۔

ڈیوڈ نے عالمی ریکارڈ بنانے سے پہلے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھی اور 1 منٹ میں 454 بار جگلنگ مکمل کرکے اپنے ہی سابق عالمی ریکارڈ کو مات دے دی۔

خیال رہے ڈیوڈ گینز ورلڈ ریکارڈ کے 150 ریکارڈ کو توڑ چکے ہیں۔ مارچ 2016 میں انہوں نے 3 گیندوں کو لیکر آنکھوں پر پٹی باندھ کر ایک منٹ میں 364 بار جگلنگ کرکے عالمی ریکارڈ قائم تھا۔