ذہنی دباؤ میں کمی کیسے لائیں؟

202

1) ورزش:

ورزش ذہنی تناؤ کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ورزش کے دوران سارا دباؤ آپ کے جسم پر ہوتا ہے جس سے ذہنی تناؤ میں کافی کمی آتی ہے۔ جب آپ باقاعدگی۔ وہ لوگ جو باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں اُن میں ان لوگوں کے مقابلے میں ڈپریشن کا امکان کم ہوتا ہے جو ورزش نہیں کرتے ہیں۔

2) اضافی خوراک:

لیموں کا بام: لیموں کا بام انسداد اضطرابی اثرات کا حامل ہے۔

اومیگا 3 فیٹی ایسڈ: ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ افراد جو اومیگا 3 سپلیمنٹس لیتے ہیں، ان میں ڈپریشن کی علامات دوسروں کے مقابلے میں 20٪ کم ہوتی ہیں۔

اشواگندھا: اشواگنڈہ ایک جڑی بوٹی ہے جسے ذہنی اضطراب کے علاج کے لئے بطور دوائی استعمال کیا جاتا ہے۔

گرین ٹی: گرین ٹی میں بہت سے پولیفینول اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جو انتہائی صحت بخش ہوتے ہیں۔ یہ سیرٹونن ہارمون کی سطح کو بڑھا کر ذہنی تناؤ اور اضطراب کو کم کرتے ہیں۔

3) عزیر و اقارب کے ساتھ وقت گزاریں:

دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ وقت گزارنا بھی ڈپریشن کو کم کرتا ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لوگ بالخصوص خواتین جو اپنے دوستوں اور بچوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، اس سے اُن میں زہنی تناؤ سے نجات دلانے والا آکسیٹوسن ہارمون خارج ہوتا ہے جسے “ٹینڈ اینڈ بفرینڈ” کہا جاتا ہے۔