قائداعظم ٹرافی، حسن علی انجری کا شکار

192

قائداعظم ٹرافی میچ کے دوران حسن علی کی انجری نے پھر سر اٹھالیا۔

قائداعظم ٹرافی میں نادرن کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی صرف 6.2 اووز ہی کرائے جبکہ دوسری اننگز میں بولنگ نہ کرسکے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق طویل عرصے بعد حسن علی انجری سے صحتیاب ہوکر میدان میں رکھا تھا تاہم وہ دوبارہ انجری میں مبتلا ہوگئے۔

دوسری جانب قائد اعظم کے اگلے میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر کو خاموشی سے انجری کی شکایت پر کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔