خلا کی ایکسرے تصویر

197

دور تلک لیے گئے آسمان کا یہ نقشہ ایکسرے سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ نقشہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے اب تک کا آسمان کے تمام نقشوں سے منفرد ہے جس میں آسمان کا گہرائی سے مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ نقشہ روسی جرمن ایس آر جی خلائی جہاز پر موجود ایروسیٹا ایکس رے ٹیلی سکوپ کے ذریعے آسمان کے پہلے مکمل اسکین پر مبنی ہے۔

روسی جرمن کے اس خلائی جہاز کو جولائی 2019 میں لانچ کیا گیا تھا۔ ایکسرے سی لی گئی اس تصویر میں ہماری ملکی وے کہکشاں کے ستارے اور بلیک ہولز نمایاں ہیں جن میں سے کچھ اربوں نوری سال کی دوری کے فاصلے پر ہیں۔