الیکشن کمیشن حکومتی ایما پر نہ چلے،پاکستان پیپلز پارٹی

110

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلاول زرداری کو الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلااف ورزی کا نوٹس بھجوائے جانے پر پیپلز پارٹی کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بلاول کوئی وفاقی وزیر نہیں ہیں، وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے نوٹس پر تشویش ہے، الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل انتخابات پر اثر انداز ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء اور وزیراعظم عمران خان نے الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی لیکن انہیں تو الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں بھجوایا۔کیا وزیراعظم عمران خان نے الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ؟ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حکومتی ایما پر نہ چلے، الیکشن کمیشن کا رویہ تشویشناک ہے، حکومت بلاول کی الیکشن مہم سے خوفزدہ ہے۔الیکشن کمیشن سب سے پہلے وفاقی وزراء اور عمران خان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کارروائی کرے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلاول کو الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔