پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے رہنمائوں نے پارٹی قیادت سے فوج کو نشانہ بنانے پر احتجاج کیا ہے۔ سینئر لیگی نائب صدر نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک فوج اور پاکستان کی سالمیت اور بقا کے خلاف بیانات دینے کا سلسلہ بند کیا جائے‘ اس صورتحال سے بھارت فائدہ اٹھا رہا ہے۔ ن لیگ خیبرپختوںخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر انتخاب چمکنی بھی پارٹی بیانیے کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ انتخاب چمکنی نے 15 لیگی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کر کے پارٹی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بیانیہ پارٹی کے نظریہ کی نفی ہے۔