بجلی بلز میں نیلم جہلم سرچارج وصولی کا معاملہ، قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

153

پشاور(اے پی پی):بجلی کے بلز میں نیلم جہلم سرچارج وصولی کا معاملہ صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچ گیا۔ جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان اور حمیراخاتون نے قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی جس میں مطالبہ کیاگیاہے کہ نیلم جہلم منصوبہ مکمل ہوچکاہے اس کے نام پر سرچارج کی وصولی فی الفور ختم کی جائے۔ مکمل شدہ منصوبہ کے لیے صارفین سے اضافی سرچارج کی صورت میں ٹیکس وصولی ناانصافی ہے۔