خوشاب، توہین مذہب کے الزام پر گارڈ نے بینک منیجر کو گولی مار دی

123

خوشاب (مانیٹرنگ ڈیسک ) خوشاب میں توہین مذہب کے الزام پر سیکورٹی گارڈ نے بینک منیجر کو گولی مار دی، منیجر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا تاہم زخمی کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق خوشاب میں ایک بینک میں سیکورٹی گارڈ کی
جانب سے منیجر پر حملہ کیے جانے کا واقعہ پیش آیا۔اس حوالے سے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ منیجر کو گولی مارنے والا گارڈ گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ منیجرکو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے تاہم رات گئے زخمی منیجر دم توڑ گیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گارڈ نے توہین مذہب کے الزام پر منیجر کو قتل کرنے کی کوشش کی تاہم بینک کے ایک ملازم نے بتایا ہے کہ منیجر پر لگایا گیا الزام غلط ہے۔وہ کئی سالوں سے منیجر کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور انہیں اچھی طرح جانتے ہیں۔منیجر نے کبھی مذہبی یا مسلک سے متعلق کوئی بحث کی اور نہ ہی کسی کو قائل کرنے کی کوشش کی۔ جبکہ انکا کا رویہ بھی مناسب تھا۔ عین ممکن ہے کہ گارڈ نے کسی ذاتی رنجش پر قتل کرنے کی کوشش کی۔ تمام واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور جائے وقوع سے شواہد اور بینک عملے کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔ تحقیقات کے بعد ہی قتل کی اصل وجہ معلوم ہوگی۔