امریکا نے چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کردیے

73

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے گوتم بدھ کے مجسموں سمیت چوری شدہ 45 نوادرات پاکستان کو واپس کر دیے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گندھارا دور کے ان نوادرات میں گوتم بدھ کے مجسموں سمیت دیگر سجاوٹی اشیاء شامل ہیں، امریکا 6 مزید چوری شدہ نوادرات پاکستان کے حوالے کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نوادرات کو پاکستان کے حوالے کرنے کیلیے نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ میں تقریب ہوئی جس میں نیویارک کاؤنٹی کے
ڈسٹرکٹ اٹارنی، قونصلر جنرل عائشہ علی نے نوادرات کی واپسی کے معاہدہ پر دستخط کیے۔