لسبیلہ ،پولیس پارٹی کی کارروائی،ملزم منشیات سمیت گرفتار

60

لسبیلہ(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی لسبیلہ پرویز خان عمرانی کی خصوصی ہدایت پراے ایس پی اوتھل بیلہ سرکل کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی کی نگرانی میں ایس ایچ او اوتھل ملک عبدالجبار رونجھو، سب انسپکٹر ظفر،عبدالحمید،نبی بخش اورجاوید ریکی کا خفیہ اطلاع پر پولیس پارٹی کے ہمراہ کمھبہار محلہ میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش نصیر احمد جوکہ حال ہی میں منشیات کیس میں عدالت سے ضمانت پر رہا ہوا جس کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات چرس برآمد کر کے مقدمہ 9c کا مقدمہ درج کرلیا۔اے ایس پی/ایس ڈپی او اوتھل صدام حسین خاصخیلی،ایس ایچ او ملک عبدالجبار رونجھو نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا خاتمہ ہی ہماری اولین ترجیح ہے، اوتھل کی سرزمین کو منشیات سے پاک کرکے ہی دم لینا ہے منشیات فروش اور اسمگلرز کے لیے یہاں کی جگہ تنگ کردی گئی ہے، ملزمان کتنے بھی شاطر کیوں نہ ہوں اوتھل پولیس کی نظر سے نہیں بچ سکتے۔