کوئٹہ ،چمن پسنجر ٹرین 10 نومبر سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ

107

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)محکمہ ریلوے نے کوئٹہ سے پاک افغان سرحد ی شہر چمن تک مسافر ٹرین 10 نومبر سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیاہے ۔ ریلوے حکام کے مطابق چمن پسنجر گزشتہ 9 ماہ سے زائد عرصے سے کورونا کی وبا کے پھیلائوکے پیش نظر بند تھی۔ا ب عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے دوبارہ چمن پسنجر کا آغاز کیا گیا ہے ۔شیڈول کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے چمن پسنجر کوئٹہ سے چمن کیلیے روانہ ہوگی۔ٹرین واپس اسی دن چمن سے کو ئٹہ کیلیے 2 بجے روانہ کی جائے گی ۔