سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پرپیش نہ ہونےپرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ پر50 ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا۔
سریم کورٹ میں بورڈ آف ریونیو سندھ کے فیصلے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی تو جسٹس فائزعیسیٰ ایڈووکیٹ جنرل سندھ اوربورڈ آف ریونیو کے افسران کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس فائزعیسیٰ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے سوال کیا کہ آپکاعہدہ کیاہے؟کون ہدایات دے رہا ہے؟ آپ کو نہ کیس کے بارے میں معلوم ہے نہ اپنے موکل کا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور بورڈ آف ریونیو کے سینیرعہدیدارکو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ عدالت میں ہوں یا کابینہ میٹنگ میں ان کوبلاکرلائیں۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پرپیش نہ ہونےپرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ پر50 ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا۔
واضح رہے کہ سینیرممبربی اوآر نےسندھ میں آبپاشی کےپلانٹس حکومت سندھ کی ملکیت میں دینےکاحکم دیاتھا۔