سی پیک منصوبوں کوجلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، وزیر خارجہ

332

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں کوجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیر خارجہ نے نئے چینی سفیرنونگ رونگ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی تعلقات، کوروناصورتحال اور دیگر امور پرتبادلہ خیال ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ  پاک چین نےمشکل وقت میں ایک دوسرےکی معاونت کی، سی پیک منصوبوں کی تکمیل  سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہوگی۔

چینی سفیر نے کہاکہ پاک چین تعلقات پائیدار دوستی اور بھائی چارے کا مظہر ہیں، چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار اور مستحکم تعاون جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  سی پیک دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہوگا۔