دارچینی کے حیرت انگیز فوائد

493

دارچینی ایک انتہائی لذیذ مصالحے کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ دارچینی ہزاروں سالوں سے مختلف تہذیبوں میں کھانوں اور دواؤں کے طور پر استعمال ہوتی آرہی ہے۔  درجہ ذیل دار چینی کے 10 فوائد درج کیے جارہے ہیں جنہیں جان کر یقیناً آپ کی معلومات میں اضافہ ہوگا۔

1) دار چینی قدیم زمانے سے بطور دوا بھی استعمال ہوتی آرہی ہے۔ اس میں کئی امراض کیخلاف لڑنے والے اجزاء موجود ہیں۔

2) دار چینی میں اینٹی آکسیڈینٹ مادے وافر مقدار میں موجود ہیں۔ اینٹی آکسیڈینٹ مادے وہ ہوتے ہیں جو جسم میں بننے والے نقصاندے ضمنی اجزاء کو ختم کرتے ہیں۔

3) دارچینی میں سوزش کیخلاف لڑنے کی بھی صلاحیت موجود ہوتی ہیں

4) دارچینی قلبی امراض کے امکانات کو بھی کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

5) دارچینی کے استعمال سے انسولین ہارمون کی حساسیت میں بہت بہتری آتی ہے۔

6) دارچینی شوگر کی سطح کو کم کرتا ہے۔ دارچینی میں ذیابیطس مخالف مادے وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

7) دارچینی کینسر کے امکان کو بھی کم کرتی ہے۔
8) دارچینی بیکٹیریل اور فنگل انفیکشن کو ختم کرنے میں بھی معاون ہے۔