کورونا: خیبر پختونخواہ نے نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا

246

پشاور:خیبر پختونخواہ ( کے پی کے) حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر  پشاور میں کاروبار 10بجے بند کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بازار،شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ، بیکریز اور شادی ہالز رات 10بجے بند ہونگے،تفریح مقامات بھی جلد بند کردیے جائیں گے۔

حجام کی دکان رات 10بجے تک کھلی رہے گی ، فارمیسی ،تندور،گراسری شاپس پابندی سے مستثنی ہونگی، خلاف ورزی کرنے والوں خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا  کہ کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے شہریوں کے لیے ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ رکھنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔