پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 جبکہ 6,893 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 15,317 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 47 ہزار 787، پنجاب میں 105,535 ،بلوچستان میں 16,026، خیبرپختونخواہ 40,022، گلگت بلتستان میں 4,320، اسلام آباد میں 20,694 اور آزاد کشمیر میں 4,491 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ میں موزی مرض سے 2,647، پنجاب 2,385، خیبرپختونخوا 1,284، اسلام آباد 229، گلگت بلتستان 92، بلوچستان 152 اورآزاد کشمیر میں 104 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 16 ہزار 665 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں اب تک 45 لاکھ 73 ہزار 768 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32 ہزار 376 ٹیسٹ کے دوران 1,302 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 26 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 827 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 4 کروڑ 84 لاکھ 37 ہزار 596 افراد متاثر، 12 لاکھ 30 ہزار 991 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کروڑ 46 لاکھ 73 ہزار 348 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔