کورونا کی دوسری لہر: ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

233

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ملک بھر میں کورنا وبا کی دوسری لہر میں شدت سے اضافے کے باعث تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پر اتفاق ہوا.

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزرائے تعلیم اوردیگرحکام نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی.

وزرائے تعلیم کانفرنس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر مشاورت کی گئی جن میں موسم سرما کی تعطیلات، تعلیمی سال اپریل سے اگست منتقل کرنے اور آٹھویں کلاس کے بورڈ امتحانات سمیت کورونا صورتحال پرمشاورت کی گئی.

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہونگی جبکہ کانفرنس میں اپریل سے اگست تک کے تعلیمی سال سمیت آٹھویں، نویں اور دسویں کے بورڈ امتحانات پر بھی کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا اور بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اگلا اجلاس دسمبر میں ہوگا.