امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کے امیدوار جوبائڈن کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے اختتام تک فتح کا اعلان نہیں کروں گا.
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کے امیدوار جوبائڈن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود امرکی تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ پڑے ہیں اور واضح ہوگیا ہے کہ ہم جیت جائیں گے.
جوبائیڈن نے کہا کہ تمام اشارے ڈیموکریٹس کے پاپولر ووٹوں میں اضافے کی طرف ہیں، میری جیت امریکی عوام کی جیت ہوگی اور ووٹوں کی گنتی کے اختتام تک فتح کا اعلان نہیں کروں گا.
ڈیموکریٹ کے امیدوار جوبائڈن نے کہا کہ مہم ڈیموکریٹس کے طور پر چلائی، حکومت “امریکی” صدر کے طور پر کروں گا، طاقت چھینی یا مسلط نہیں کی جاسکتی اور یقین ہے کہ جب گنتی مکمل ہوگی تو ہم ہی فاتح قرار پائیں گے.
جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ دینے یا نہ دینے والوں کیلے یکساں انداز میں سخت محنت کروں گا، ترقی کے لیے ضروری ہے کہ مخالفین کو دشمن سمجھنا چھوڑ دیں.