حکومت ریاست مدینہ کا اسلامی نظام نافذ کر ے، لیاقت بلوچ

224

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت ریاست مدینہ کا اسلامی نظام نافذ کرے۔

سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں ، علماء ، محققین اسلام کے معاشی نظام اور سود کے خاتمہ کے لیے ماحول بنائیں اور اپنا کردار ادا کریں ۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ امت کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے قرآن و سنت کی بنیاد پر متحد ہونا پڑے گا ۔ مقررین ، ذاکرین ، واعظین دل آزاری ، دوسروں کے مسالک کو نیچا دکھانے ، اپنے آپ کو کامل اور دوسروں کو احمق جاننے کی روش ترک کریں ، فرانس کو اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کا مستقل ممبر رکھنا انسانیت کی توہین ، دنیا غیر محفوظ ہے ۔

 لیاقت بلوچ نے لاہور میں کسانوں پر تشدد ، گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہاکہ زراعت قومی معیشت کی جان ہے، حکومتی پالیسیوں سے زراعت زبوں حالی کا شکار ہے ،تشدد گرفتاریاں حکومت کا آمرانہ ظالمانہ اقدام اور زراعت و کسان دشمنی ہے ، کسانوں پر تشدد کی بجائے حکومت زراعت ، کسانوں کے مسائل حل کرے ۔

لیاقت بلوچ نے امریکی صدارتی انتخاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکی صدارتی نظام رفتہ رفتہ فرسودہ ، تضادات اور خرابیوں کا شکار ہوچکاہے، امریکہ کا دو جماعتی نظام اور ابھرنے والی قیادت صرف امریکہ نہیں ، پوری دنیا کے لیے خطرناک ہوچکی ہے ۔