جماعت اسلامی طبقاتی نظام کو ختم کرے گی، لیاقت بلوچ

176

لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آزمودہ ، فرسودہ نظام ناکام ہے، جماعت اسلامی اسٹیٹس کے نظام کو ختم کرے گی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی لاقانونیت کے تحت لاپتہ افراد کی بازیابی اور ملک میں اسلام کی حکمرانی کی جدوجہد جار ی رکھے گی ۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے تو ملک بحرانوں سے نکل آئے گا ۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ناکام ہیں، عوام مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کی چکی میں ڈال دیے گئے ہیں، عوام نے نئی حکومت سے جو توقعات وابستہ کیں ، وہ بڑی مایوسی کا شکار ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایئر فورس کے بہاد ر پائیلٹس اور فوج کے جوانوں نے بھارتی حملہ کو دلیری سے ناکام بنادیا تھا ، حکومت اپوزیشن اور ریاستی اداروں کو متصادم کرنے کا خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، بھارت دشمن اور کشمیریوں پر تاریخ کا بدترین ظلم کر رہاہے ۔

          لیاقت بلوچ نے کہاکہ پشاور میں مسجد مدرسہ ، کراچی میں علماء پر حملہ اور افغانستان میں تعلیمی اداروں پر دہشتگردی کا ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے، ملک میں سیاسی افراتفری ، بدترین ا قتصادی بحران حالات کو خرابی کے لیے سہولت کاری کا کام کر رہے ہیں ۔