ہماری کہکشاں کا آخری سِرا کتنی دور ہے؟، ماہرین نے پتہ لگالیا

280

ہماری کہکشاں جس کا نام ملکی وے ہے ہمارے اندازے سے بھی کہیں زیادہ بڑی ہے۔ 

ملکی وے کا کُل حجم تقریبا 20 لاکھ نوری سالوں تک پھیلا ہوا ہے جو کہ ملکی وے گیلیکسی کی عظمت کا پتہ دیتا ہے جبکہ دوسری کہکشائیں بھی اس کے مدار کے ارد گرد گھومتی ہیں۔

انگلینڈ کی ڈرہم یونیورسٹی کی ماہر فلکیات ایلیس ڈیسن اور ان کے ساتھیوں نے ملکی وے کے سرے کو تلاش کرنے کے لئے قریبی کہکشاؤں کا استعمال کیا ہے۔ اس کا صحیح قطر 1.9 ملین نوری سال ہے۔

اس ٹیم نے اپنی یہ تحقیق arXiv.org کے ایک مقالے میں شائع کی ہے۔ ملکی وے کے حجم کا صحیح اندازہ لگانے کیلئے تصور کریں کہ سورج اور زمین کا درمیانی فاصلہ صرف ایک انچ ہے۔ اگر ہماری کہکشاں کا کا مرکز زمین کے وسط میں ہوتا تو کہکشاں کا کنارہ چاند کی نسبت چار گنا زیادہ دور ہوتا۔