جنوبی افریقہ کرکٹ وفد کا اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کا جائزہ

146

راولپنڈی: جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد کی راولپنڈی اسٹیڈیم آمد اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔

خبر رساں ادارون کے مطابق جنوبی افریقہ کرکٹ  کا وفد سیکیورٹی کا جائزہ لینے آج پاکستان پہنچا ہے جہاں پہلے اس نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کا 4 رکنی وفد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ دیکھنے پہنچا ہے جبکہ وفد کی قیادت کرکٹ جنوبی افریقہ کے کرکٹ آپریشنز منیجر  موکاش گیجر کررہے ہیں۔

سماجی ویب سائٹ کے مطابق چار رکنی وفد کے ساتھ اسٹیڈیم میں پی سی بی آفیشلز بھی موجود تھے اور4رکنی وفد زمبابوے ٹیم کو دی گئی سیکیورٹی سے مکمل مطمئن ہے اور  سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی کے بعد کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیم  کی سیکیورٹی کا  بھی جائزہ لیا جائے گا۔