ٹرمپ کے بیٹے اور منیجر کا الیکشن نتائج کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

207

صدر ٹرمپ کے بیٹے اور انتخابی مہم کے منیجر نےدھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے الیکشن نتائج کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدرٹرمپ کےبیٹےایرک ٹرمپ نےڈیموکریٹس پردھاندلی کاالزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عملےنےبائیڈن اورہیرس کےماسک لگارکھےتھے،یہ انتخابی قوانین کی خلاف وررزی ہے،پنسلوینیا کےنتائج کےخلاف مقدمہ دائرکریں گے۔

کمپین منیجر کا کہنا ہے کہ پنسلوینیامیں ووٹوں کی گنتی روکنےکی درخواست دائرکریں گے، پنسلوینیامیں ووٹوں کی گنتی عدالت میں چیلنج کریں گے۔

ٹرمپ مہم کامشی گن میں بھی ووٹوں کی گنتی روکنےکی درخواست دائرکرنےکااعلان کیا ہے۔دوسری جانب وسکونسن الیکشن عہدےدارنےدھاندلی کےالزامات مستردکردیے۔

مشی گن میں جوبائیڈن جیت کےقریب،99 فیصدووٹوں کی گنتی ہوچ کی ہے اور جوبائیڈن کو67ہزارسے زائدووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشی گن سےجوبائیڈن کامیاب اور 16الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے۔