امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے 264، ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 214 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ متعدد ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں.
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں 59 ویں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن کی ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری اب تک برقرار ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 214 الیکٹورل ووٹس حاصل کرچکے ہیں جب کہ مخالف امیدوار جو بائیڈن 264 الیکٹورل ووٹس کے ساتھ ٹرمپ پر سبقت رکھتے ہیں اور اس طرح جوبائیڈن کو وائٹ ہائوس پہنچنے کے لیے 6 ووٹ درکار ہیں.
امریکا میں ابھی تک ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور صرف 5 ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں، ان چاروں ریاستوں میں الیکڑول ووٹوں کی تعداد 56 ہے، ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ان چاروں ریاستوں سے جیت کر 268 ووٹ حاصل کرسکیں گے مگر صدراتی سیٹ پر بیٹھنے کے لیے پھر بھی 2 ووٹ درکار ہونگیں.
امریکی ایوان نمائندگان کی 435 میں سے 385 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں، ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے 204 نشستیں جیت لیں ہیں جبکہ ری پبلکن پارٹی ایوان نمائندگان کی 190 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایوان نمایندگان پرکنٹرول کے لیے 218 نشستیں درکار ہیں.
امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس اورری پبلکنز کی نشستیں 48،48 ہوگئیں، سینیٹ کی 35 خالی نشستوں میں سے 18 نشستوں پر ری پبلکن کو کامیابی حاصل ہوئی جبکہ ڈیموکریٹ کے 13 سینیٹرز کامیاب ہوئے ہیں جبکہ سینیٹ کی 35 خالی نشستوں میں سے 4 کے نتائج آنا باقی ہیں جبکہ سینیٹ میں اکثریت کے لیے 51 نشستیں جیتنا ضروری ہے.