واٹس ایپ نے صارفین کی ایک بڑی پریشانی دور کرنے کا اعلان کردیا

192

سماجی رابطوں اورپیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سےمقبول موبائل ایپ نے پرانے پیغامات خود کار طریقے سے ڈیلیٹ ہونے والا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

امریکی سوشل میڈیا کمپنی فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ صارفین کو اب پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ جلد یہ فیچر متعارف کرانے والا ہے جس میں صارفین سے پوچھا جائے گا کہ آیا وہ میسجز کو رکھنا چاہتے ہیں یا 7 دن بعد میسجز از خود ہی حذف ہوجائیں۔

نئے فیچر میں میسجز، ویڈیوز، تصاویر 7 روز بعد خود بہ خود ڈیلیٹ ہوجائیں گی۔