وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف بولنے پر سیکرٹری فوڈ کو فارغ کردیا

173

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں بیوروکریسی پر مہنگائی کا الزام مسترد کرنے والے سیکرٹری فوڈ کو عہدے سے ہٹا دیا، گریڈ22 کے افسرعمر حامد خان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، سیکرٹری فوڈ نے کہا تھا کہ مہنگائی کی ذمے دار صرف بیوروکریسی نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے سیکرٹری فوڈ اینڈ سیکورٹی عمر حامد خان کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا ہے۔ان کی جگہ عبد الغفران کو سیکرٹری فوڈ اینڈ سیکورٹی تعینات کردیا ہے۔ جبکہ سابق سیکرٹری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے نئے سیکرٹری کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 21 کے ایوب چودھری کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ مقرر کردیا ہے۔