انسداد دہشت گردی سے متعلق پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں

51

راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈ یسک +اے پی پی) پاک آرمی کے ساتھ جنگی مشقوں میں شرکت کے لیے روس کاا سپیشل فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ روسی دستے 2 ہفتے طویل جاری رہنے والی جنگی مشق ’’دروزہبہ 5‘‘میں حصہ لے گا۔ یہ مشق 2ہفتے پر محیط ہوگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کی انسداد دہشت گردی تجربہ سے فائدہ اٹھانا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکائی ڈائیونگ اور لوگوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے چھڑانا بھی مشقوں میں شامل ہے۔