گلگت کے چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد میںکیاکررہے ہیں؟ بلاول

92

استور(آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد میںکیاکررہے ہیں؟ جمعرات کو یہاں انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہپیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان سے 3 نسلوں کا رشتہ ہے،انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ کام کرکے دکھائیں گے جو تاریخ یاد رکھے گی،ہم جمہوری طریقوں سے اپنی انتخابی مہم چلارہے ہیں ،دوسری طرف کٹھ پتلیوں کے وزیر جگہ جگہ جا کر پیسے بانٹ رہے ہیں،عوام پیسے وزیروں سے لے کرووٹ تیرکودیں، سلیکٹڈ وزیر اعظم نے میانوالی کو بھی کوئی پیکیج نہیں دیا،آپ کو بھی نہیں دیںگے ،گلگت بلتستان میں گندم، تیل پر سبسڈی بھٹو شہید کا کارنامہ ہے اسے چھیننے نہیں دیں گے،الیکشن کمشنر کو یہاں ڈیوٹی دینی چاہیے تھی وہ بتائیں کہ اسلام آباد میں کس سے ملاقاتیں کررہے ہیں ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے لائیں۔