فٹبال یوئیفا چیمپئنز لیگ، بارسلونا نے حریف ڈائنامو کو 2-1 سے ہرا دیا

57

لندن(جسارت نیوز)فٹبال یوئیفا چیمپئنز لیگ میں بارسلونا نے حریف ڈائناموکو دو ایک سے ہرا دیا، سپر اسٹار میسی نے پنلٹی پر خوبصورت گول کیا، 3مرتبہ کے چیمپئنز مانچسٹر یونائیٹڈ کو استنبول سے اپ سیٹ شکست ہو گئی، مایہ ناز کرسٹیانو رونالڈو کے گول کے بغیر ٹیم یووینٹس نے فتح سمیٹ لی۔انگلش میدانوں پر زور کے جوڑ، گروپ جی کی ٹیم بارسلونا نے حریف ڈائنامو کو 2-1 سے ہرا دیا، مایہ ناز لیونل میسی نے 5ویںمنٹ پنلٹی پر گول سے ملنے والی برتری پہلے ہاف تک برقرار رہی، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کا ایک، ایک گول ہوا۔گروپ ایچ میں اسٹار کھلاڑیوں سے بھری مانچسٹر یونائیٹڈ کو استبول جیسی کمزور ٹیم سے شکست ہو گئی۔ پہلے ہاف میں استنبول کو 2-1 کی سبقت رہی، دوسرے ہاف میں 3 مرتبہ کی چیمپئن ٹیم مانچسٹریونائیٹڈ نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔گروپ جی میں یووینٹس نے حریف فیرینسوارسی کو4-1 کی شکست سے دوچار کیا، توجہ کا مرکز کرسٹیانو رونالڈو کوئی گول نہ کر سکے، سپر اسٹار کے پرستار مایوسی کا شکار نظر آئے۔